ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شمس اسکول کا سالانہ جلسہ برائے خواتین کا انعقاد : رحاف دامدا ’نجمِ اخوان ‘ کے باوقار ایوارڈ سے سرفراز

بھٹکل شمس اسکول کا سالانہ جلسہ برائے خواتین کا انعقاد : رحاف دامدا ’نجمِ اخوان ‘ کے باوقار ایوارڈ سے سرفراز

Sun, 22 Dec 2019 20:24:37    S.O. News Service

بھٹکل:22؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے سید علی کیمپس میں نیوشمس اسکول بھٹکل کاسالانہ جلسہ برائے خواتین   22دسمبر2019بروز اتوار کو منعقدہ ہوا جس میں اسکول کی طالبہ رحاف بنت عبدالروؤف دامدا کو ’نجم ِ اخوان ‘ کے باوقار ایوارڈ سے نوازاگیا۔

جلسہ میں مہمان ِ خصوصی کے طورپر ہبلی سے تشریف فرما  محترمہ بصیرت بنت لیاقت احمد ملا نے قرآن کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے طالبات کو زندگی کی اگلی منازل میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام تک پہنچنے کی تلقین کی۔ انہوں نےکہاکہ طالبات ہمیشہ اونچی سوچ و فکر کو اپنائیں اوروالدین اس سلسلے میں لڑکیوں کی خاطر خواہ حمایت و ترغیب کرنے کی اپیل کی۔ وومنس سنٹر بھٹکل کی چیرمن محترمہ  خدیجہ زبیر امریکہ نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کیا۔

جلسہ میں اکیڈمک سطح پر مختلف خدمات انجام دینےو الے اساتذہ کی شال پوشی و تہنیت بھی کی گئی ۔تدریسی طورپر بہترین خدمات انجام دینےو الی  اسکول کی استانیاںمحترمہ  ثناء بنت محمد میراں سعدا اورمحترمہ  شاھین کے ایم کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا تو دس سالہ  خدمات کے اعتراف میں   شریمتی رادھا موگیر اورمحترمہ  ہاجرہ جبین اور تدریسی شعبہ میں  سو فی صد حاضری کے لئے محترمہ شاھین کے ایم  اور محترمہ  ہاجرہ جبین کی  شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کی زنانہ کمیٹی کی ممبر محترمہ  صبیحہ فاروق کوڑا نے جلسہ کی صدارت کی۔

اسکول کی طالبات  عائشہ سمیں اور ان کے ساتھیوں کی اجتماعی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا،تلاوت کردہ آیات کا  اردو میں ترجمہ فاطمہ تزئین، انگریزی میں مسکان خان نے پیش کیا۔ خدیجہ اینڈگروپ نے حمد اور عائشہ برماور نے نعت پیش کی۔ عروبہ اینڈ گروپ نے شمسی ترانہ پیش کیا۔محترمہ ناظمہ ارمار نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ محترمہ عاطیرہ برماور نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر اسکول کی صدر مدر سہ محترمہ فہمیدہ خضر، محترمہ فائزہ بنت مرحوم عبدالغنی محتشم ، ادارے کی خاتون  ممبران وغیرہ موجود تھے۔


Share: